کاروار 5/اکتوبر (ایس او نیوز)نیشنل کیڈٹ کارپس(این سی سی) کا نیشنل لیول کیمپ6اکتوبر سے 17اکتوبر تک کاروار میں منعقد ہوگا۔جس کے دوران کیڈیٹس کے درمیان مختلف مقابلے ہونگے۔ انہیں جنگی جہازوں کی بنیادی معلومات سے آراستہ کرنے کے لئے ان جہازوں کی سیر کرائی جائے گی۔
اس کے علاوہ سماجی خدمات کے پروگرام بھی ترتیب دئے جائیں گے جس میں سوچھا بھارت ابھیان بھی شامل ہے۔بہت سارے مہمانوں کا خطاب اور مختلف موضوعات پر ڈیمو پروگرام بھی ہونگے۔